موجودہ توانائی بحران حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے: پیر اشرف رسول
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ لیگ ن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر دیا تھا موجودہ توانائی بحران نالائق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے حکومتی دعوے یکسر بے بنیاد ہیں، پیر اشرف رسول نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا،مسلم لیگ ن جب برسر اقتدار تھی تو عوام نے دیکھا ملک ترقی کی طرف گامزن تھا، یوٹرن خان کے تین سالہ دور حکومت نے غیور پاکستانیوں پر مہنگائی، بے روزگاری کے اتنے بم گرائے ہیں کہ عوام کا بھرکس نکال کررکھ دیا ہے،مسلم لیگ ن کو چور کہنے والے خود پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،اب پاکستانی عوام کو سمجھ آ چکی ہے کہ ان سے الفاظ کا ہیر پھیر کرکے جھوٹے وعدئے وعید کرکے دھوکہ کیا گیا۔