حکومت عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکی: ملک عمران
جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکی ہے تاجر سے لیکر مزدور تک ہر طبقہ فکر کے لوگ موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے اب حکومت کا جانا ناگزیر ہے ، پاکستان کی 23 کروڑ عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔