حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے:جہانزیب حبیب
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ حاجی جہانزیب حبیب منج ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے برا مسئلہ کرپشن ہے جس کے تدارک کیلئے حکومت ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے جن سے کرپشن کے خاتمہ کی راہ ہموار ہوئی ہے اور جلد ملک و قوم کو کرپشن کی اس لعنت سے مکمل نجات ملے گی اور کرپٹ عناصر اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔