پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو یا سپیشل الاؤنس نہ لینے والے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔