وزیراعظم آج پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک (ای بائیک ) کا افتتاح کریں گے، ای بائیک کا اجراء موجودہ حکومت کی پاکستان الیکٹرک وہیکلز پالیسی 25- 2020کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں 2030 تک مسافر وہیکلز اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکس کا 30 فیصد جبکہ 2040 تک 90فیصد حصہ مرحلہ وار منتقلی بھی شامل ہے۔ اس میں2 اور 3پہیوں والی اور ہیوی کمرشل وہیکلز شامل ہیں۔ گاڑیاں بنانے والوں کو مراعات کی فراہمی بھی اس پالیسی کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لانچ کی جانے والی یہ الیکٹرک بائیک ایک پاکستانی کمپنی جولٹا الیکٹرک نے تیار کی ہے، یہ ای بائیک جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی ، جے ای 100ایل، جے ای 125ایل موٹرسائیکل ، جے ای سکوٹی اور جے ای سپورٹس سمیت مختلف ماڈلز میں دستیاب ہو گی، جو توانائی کی بچت اور رات بھر چارج ہو سکے گی۔ خصوصیات میں ماٹرسائیکل نہ تو کلچ اور نہ ہی گیئر کا ہونا ہے، اس کی کوئی مرمتی بھی نہیں ہے۔ رفتار 10سے 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی، ایک بار چارج کئے جانے کے بعد 60سے 100کلو میٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔