مودی کی کابینہ میں ردوبدل، 12 وزراء مستعفی، 43 نئے شامل
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں نریندر مودی کی کابینہ کے 12 وزراء نے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی صدر نے استعفے منظور کرلئے۔ بھارتی کابینہ میں زید 43 وزراء اور وزرائے مملکت شامل کرلئے گئے۔ نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ زی نیوز کے مطابق مزید وزراء کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ استعفے مودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل پر دیئے گئے۔ استعفے مودی کے اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد دیئے گئے۔