عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی5ویں برسی آج منائی جائے گی
مکوآنہ (این این آئی )عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی 5ویںبرسی آج بروزجمعرات کو منائی جائے گی تفصیلات کے مطابق اس دن کی مناسبت سے کراچی سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی۔عبدالستار ایدھی یکم جنوری 1928بھارت میں پیدا ہوئے تھے انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فآنڈیشن کے 400 سے زائد مراکز کام کررہے ہیں1997 ء میںگینزبک آف ورلڈکے مطابق ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے عبدالستارایدھی طویل علالت کے باعث8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔