عظیم اداکار دلیپ کمار کے اثاثوں کی مالیت 13 ارب روپے
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) دلیپ کمار کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن اداکاری ہی تھی جبکہ وہ 2002 سے 2006 بھارت کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے کل اثاثوں کی مالیت 85 ملین ڈالر یعنی تقریباً 13 ارب روپے پاکستانی کے لگ بھگ تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1950 کی دہائی میں عظیم اداکار بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے فلم میں اداکاری کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے زائد وصول کیا۔