اپیکا نے پچیس فیصد سپیشل الاؤنس مسترد کر دیا،احتجاج کا اعلان
لاہور(سٹی رپورٹر) اپیکا پنجاب نے حکومت پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ کا پچیس فیصد سپیشل الاؤنس مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اپیکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد کا کہنا کہ یہ الائونس وزیراعظم عمران خاں کی تشکیل کردہ پرویز خٹک کمیٹی کی واضع ہدایات اور وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بالکل برعکس ہے ، اسکا حلیہ بگاڑنے والے اسکو وفاق کی طرح ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے نام سے کریں ، انیشل سٹیج کی بجا? رننگ پر اور یکم جون کی بجا? یکم مارچ سے کریں ، سیکرٹیریٹ کے علاوہ وردی بغیر وردی سب ملازمین کو دیا جا? . ورنہ ذمہ داران کے خلاف پورے پنجاب میں عید کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔