• news

حکومت ملک کے عوام کی تقدیر  بدلنے کیلئے کوشاں ہے:آصف جٹ 

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار یوسی چیئرمین چودھری آصف جٹ سہوتہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے،آج سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب نوکریاں نہیں بکتیں اور نہ ہی اپنوں کو نوازا جاتا ہے بلکہ پی ٹی آئی نے خود غرضوں اور نام نہاد مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اب لوگوں کے کام پیسوں اور سفارشوں کے بل بوتے پر نہیں بلکہ شفاف نظام اور میرٹ کی بالا دستی کے تحت ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن