• news

ٹوکیو اولمپکس کیلئے پاکستانی دستے میں کھلاڑی‘ کم آفیشلز زیادہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے 22 رکنی دستے کا اعلان کردیا ، دستے میں کھلاڑی کم اور آفیشلز  زیادہ ہیں۔دستے میں 10 اتھلیٹس اور 12 آفیشلز شامل ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اتھلیٹس6 مختلف کھیلوں کے 9 ایونٹس میں شریک ہوں گے۔اتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین، بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد ، جوڈو میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔گلفام جوزف، خلیل اختر اور غلام مصطفیٰ بشیر پر مشتمل تین رکنی شوٹنگ ٹیم 2مختلف ایونٹس میں حصہ لے گی۔ بسمہ خان اور حسیب طارق سوئمنگ ، طلحہ طالب ویٹ لیفٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ دستے میں شامل جوڈو کا شاہ حسین شاہ جاپان میں مقیم ہیں اور وہ براہ راست اولمپک ولیج جوائن کریں گے۔بریگیڈیئر ظہیر اختر بطور چیف ڈی مشن دستے میں شامل ہیں جبکہ دستے میں 2کووڈ لائزن آفیسرز کوبھی شامل کیا گیا ہے، محمد ناصر اعجاز تونگ بطور ایڈمن آفیسر کنٹنجنٹ آفیشلز میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن