• news

ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ پر پانی کی پستول سے حملہ کرنیوالی خاتون گرفتار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ پر پانی کی پستول سے حملہ کرنے والی 53 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ جاپان کے شہر میتو میں 53 سالہ خاتون اولمپکس کے انعقاد کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاکاہاشی نامی خاتون پانی کی پستول سے مشعل کی آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں اور نعرے لگارہی ہیں کہ میں ٹوکیو اولمپکس کیخلاف ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن