ومبلڈن اوپن : راجر فیڈرر کو شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست ‘نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر کو ہربرٹ ہرکز نے چھ تین ‘سات چار اور چھ صفر سے شکست دی ۔سربیا کے نوواک جوکوچ نے حریف ایم فوکسو وکس کو چھ تین ‘چھ چار اور چھ چار سے ہرایا۔