• news

مادر ملت فاطمہ جناح کی 54  ویں برسی آج منائی جائیگی 

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک پاکستان کی ممتاز رہنما، بانی پاکستان قائداعظم کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج جمعہ 9 جولائی کو منائی جائیگی۔ اس موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم میں قرآن خوانی ہوگی۔ جس کا آغاز دس بجے صبح ہوگا جبکہ ختم و دعا گیارہ بجے ہو گی۔ بعد ازاں مادر ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی نشست ہوگی۔ اس نشت کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن