• news

گھی15چینی6 روپے کلو مہنگی، مزید 9روپے اضافہ کا امکان

لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) گھی اور کوکنگ آئل مینوفیکچررز نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت  15 روپے فی کلو بڑھا دی ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے جبکہ چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 328 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ جبکہ ایک اور کمپنی کا درجہ اول کا 320 روپے والا گھی اب 330 روپے کلو میں ملے گا۔ مختلف برانڈز اور کمپنیوں نے اپنے بسکٹس کے ہاف رول پیک کی قیمت  5 روپے تک  بڑھا دی ہے۔ اب 25 روپے کا ملے گا۔ مہمانوں کو چائے بسکٹس دینا بھی عام آدمی کیلئے مشکل ہو گیا۔ ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ چینی پر سیلز ٹیکس کی رعایت 2016ء کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق مقامی چینی پر سیلز ٹیکس 60 روپے سے زائد پر ہوگا۔ اس سے قبل چینی پر سیلز ٹیکس 60 روپے فی کلو پر عائد ہوتا تھا۔ چینی پر سیلز ٹیکس مارکیٹ ریٹ پر عائد ہوگا۔ درآمدی چینی کیلئے 725 ڈالر فی میٹرک ٹن ویلیو ایشن ختم کر دی گئی۔ سیلز ٹیکس کی رعایت ختم ہونے سے چینی 9 روپے کلو مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن