پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں 6 ماہ کی توسیع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں توسیع کی ورچوئل تقریب ہوئی۔ وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں پاکستان اور افغانستان کے سفارتی نمائندے بھی شریک ہوئے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ افغانستان وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت سے پاکستان کو تجارتی مرکز بنانا ہے۔ ہماری تجارت محفوظ اور مسلسل رہنی چاہئے۔ افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سامان محفوظ طریقے سے پہنچنا چاہئے۔ ہم پہلے ہی افغانستان تاجکستان کے ساتھ تجارتی معاملات پر پیشرفت کر رہے ہیں۔ ہمارا تجارتی وژن طویل المیعاد ہے۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔