• news

لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی ادارے بحال نہ  کرنے توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سابق میئر لاہور کرنل مبشر نے حکومت پنجاب اور سکرٹری بلدیات سمیت دیگرکو فریق  بناتے ہوئے انھوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پاکستان نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا۔ بحال نہیں کیا گیا، حکومت جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن