فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی: چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے باقاعدگی سے فرائضِ سرانجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتِ عالیہ لاہور کے ساتھی ججز کے ساتھ مل کر انصاف کی فوری فراہمی کے نصب العین پر بھرپور عمل کیا جائے گا۔ فوری ومعیاری انصاف کی فراہمی کے مشن کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ حلف برداری تقریب میںآنے والے تمام مہمانوں کا مشکور ہوں۔ بذریعہ ٹیلی فون یا گھر بیٹھے تقرری اور صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے دوست احباب کا بھی مشکور ہوں۔