• news

پٹرول سیلز ٹیکس 16.4 فیصد  قیمتوں پر فرق نہیں پڑیگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پٹرول پر سیلز ٹیکس 16.4 فیصد کر دیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں پر فرق نہیں پڑے گا۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی۔ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 6.7 فیصد ہو گا۔ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 0.2 فیصد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن