جامشورو: مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) جامشورو کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دو روز قبل اسی مقام پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ کوٹری سٹیشن کے قریب دو ہفتوں میں چھٹا حادثہ ہے۔