• news

یونان،ایتھنز میں چاقو حملہ  میں 4افراد زخمی

ایتھنز (اے پی پی) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک  شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 4 افرادکو زخمی کر دیا ہے۔ یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایتھنز کے مضافاتی علاقے زوگرافو میں ایک  شخص نے کریانہ سٹور کے باہر لوگوں کے ہجوم کو ایک بڑے چاقو سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے  مشتبہ حملہ آورکو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن