حکومت گھریلو تشدد بل جیسے غیر اسلامی قوانین کو روکے: ابرار ظہیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا ہے جب سے ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت آئی ہے آئین سے کھلواڑ بڑھتا جا رہا ہے، مغرب نواز این جی اوز ملک میں اپنے ایجنڈے کو پروموٹ کر رہی ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ آئین پاکستان کے محافظ جاگ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد برکت اہلحدیث ارسال کالونی میںکارکنوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا عبد الغفار قمر، امیر مولانا عطاء الرحمان عابد، ڈاکٹر جمیل احمد، مولانا مرزا صغیر احمد مغل اور مدثر مغل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھریلو تشدد بل جیسے غیر اسلامی قوانین کو روکے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکن اس بل‘‘ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ایسے عناصر کا محاسبہ بھی ضروری ہے جو ایسے بل لاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں،کہیں ہماری بے توجگی میں غیر مسلم قوتوںکے ایجنٹ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو جائیں۔