• news

گوجرانوالہ کی ترقی کیلئے کمشنرکے اقدامات قابل ستائش ہیںـ:علی رضا گیلانی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین عام انسان فورس وامیدوار پی پی 63مسلم لیگ ق سید علی رضا گیلانی نے کہاہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی تعمیر وترقی اور بہتری کیلئے کمشنر ذوالفقار گھمن کے اقدامات قابل ستائش ہیںکوروناکے دوران کمشنر اور ان کی ٹیم کی مدبرانہ حکمت عملی کے تحت موذی مرض پر بروقت قابو پالیاجبکہ لاک ڈائون کے دوران تاجروں اورکاروباری افرادکے تعاون سے حکومتی ہدایات پر عملدرآمدکرواتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ کمشنر ذوالفقار گھمن نے دوران تعیناتی لینڈ مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے سینکڑوں ایکڑسرکاری اراضی واگزارکروائی اور کروڑوں کا ریونیو سرکاری خزانہ میں جمع کروایاکلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے بھی کمشنر گوجرانوالہ کی خدمات مثالی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن