وزیر اعظم ناکامیوں کا ملبہ مافیاز پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل سے مسلسل فرار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم ناکامیوں کا ملبہ مافیاز پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے 3سال سابق حکومتوں کے نوحے پڑھنے میں ضائع کر نے والے کس منہ سے عوام میں جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون آفس لاہور میںپارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے شیزا خواجہ ، گلنا ز پاشا، ایم پی اے بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ ،رانا افضل اور بھی موجود تھے ۔