• news

دہائیوں سے کشمیری عوام ظلم وبربریت برداشت کررہے ہیں :شوکت حیات 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما راجہ شوکت حیات نے کہا ہے کہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب آگیا ہے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم وبربریت برداشت کررہے ہیں اور مودی سرکار کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں نریندر مودی نے ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلوا کر جو ڈرامہ کیا اس کا وہ ڈرامہ بھی ناکام ہوگیا اب عالمی دنیا کو چاہیے کہ خطہ کے وسیع تر مفاد اور قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حق خود ارادیت دیتے ہوئے انہیں آزاد کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن