منشاء بم کا سونا اور نقدی سپرداری پر نہ دئیے جانے کیخلاف درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منشاء بم کا سونا اور نقدی سپرداری پر نہ دئیے جانے کے خلاف دائر درخواست بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت کے جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ درخواست گزار نے پولیس کے زیر قبضہ2کلوسونا اور 42 لاکھ روپے کی نقدی اسے واپس نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔