• news

لاہور سے راولپنڈی بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرتے 45مسافروں کو جرمانہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی کی خصوصی ہدایت پر کمرشل افسرلاہور شاہد رضا نے سپیشل گروپ آف ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار پر اچانک چھاپہ مار پر 45 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے۔ بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 17 ہزار چالیس روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے گئے۔ اس کے علاوہ ڈی سی او ریلوے لاہور نے لاہور سٹیشن پر وینڈنک سٹالز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10سٹال مالکان کو 9 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن