• news

قانون کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی:چوہدری ہاشم گجر

کامونکے(نامہ نگار) قانون کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس کا کام عوام کی جان،مال اور عزت کا تحفظ کرنا ہے،ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی سرکل کامونکے چوہدری ہاشم گجر نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈی ایس پی نے کہا سرکل کامونکے کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ تھانے آنیوالے سائل کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں شریف شہری کو پوری عزت دی جائے کسی بھی گناہگار کے ساتھ چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ہرگز رعائت نہ برتی جائے اور کسی بھی بے گناہ کے ساتھ کوئی زیادتی نہ کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن