• news

پی ڈی ایم کو کمز ورکرنے میں ن لیگ کا کردار اہم ہے:منیر قمر واہگہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ ضیاء آمریت میں ملک میں فرقہ واریت، جبر، علاقائیت اور دہشت گردی کا بویا گیا بیج آج بھی عوام کاٹ رہی ہے آمر نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کا گلہ گھونٹا، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اہم موقعوں پرموجودہ حکومت کو درپردہ سپوٹ کیا، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اورسپیکر قومی اسمبلی پر واضع عدم اعتماد کی تحریک کو سبوتاژ کیا (ن) لیگ کی اندرونی لڑائی بھی ملکی سیاست پر اثرانداز ہوتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کمز ورکرنے میں بھی مسلم لیگ(ن) نے اہم کردار ادا کیا ہے اس وقت ایوانوں اور میدانوں میں پیپلزپارٹی ہی اصل اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کردیا ہے کہ صرف وہی عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن