علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے:ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے، عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا اورترقی و خوشحالی ملک و قوم کا مقدر بنے گی، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، حق میں فیصلہ آنے پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور خلاف فیصلہ آنے پر اسے عدلیہ کی ملی بھگت کہا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے، نواز شریف کو پہائی کورٹ اشتہاری قرار دے چکی ہے اور عدلیہ کے اس فیصلے پر تنقید بے جاء ہے ایک مفرور شخص علاج کے بہانے بیرون ملک گیا اور اب واپس آنے کو تیار نہیں تو اسے اشتہاری قرار دینا قانون کی عملداری ہے جسے انتقام کا نام نہیں دیا جاسکتا۔