• news

نواز شریف نے ملک کو بحرانوں میں مبتلا کیا: انیس ریاست ورک 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک نے کہا ہے کہ مریم نواز کو چاہئے کہ وہ کشمیر میں انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے اپنے والد کو پاکستان لائے نواز شریف نے ملک کو بحرانوں میں مبتلا کیا وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی جو مثالی جدوجہد کررہے ہیں اس کے ثمرات ملک و قوم کو میسر آرہے ہیں موجودہ حکومت ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بیرونی محاذ پر بھی ملکی وقار بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے جس کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، احتساب ادارے کرپٹ مافیا کا گھیرائواوراان کو انجام تک پہنچانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں جنہیں حکومت کی طرف سے کسی رکاوٹ یا مزاحمت کا سامنا نہیں حکومت احتساب کے عمل کو میرٹ پر جاری رکھنے پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان ہر محاذ پر کامیاب ہوئے ہیں اور انکی کوششوں سے ملکی معیشت کو نئی زندگی ملی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن