نوشہرہ ورکاں:گراں فروشوں کی من مانیاں، منہ مانگے دام وصول
نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار )گراں فروشوں کی من مانیاں، اشیاء خور و نوش کے منہ مانگے دام وصول، عوام مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال، انتظامیہ خاموش تماشائی، نوشہرہ ورکاں میں گراں فروشوں شہریوں سے اشیاء خورونوش کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں جبکہ عوام گراں فروشوں کے خودطے کردہ ریٹس پر اشیاء خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔ مرغی گزشتہ کئی ماہ سے چار سو سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے تو چینی بھی گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ پچاسی روپے کے بجائے ایک سو سے ایک سو پندرہ روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ پر عمل کرنے کے بجائے اپنی من مرضی سے لوگوں سے سبزیوں کے پیسے وصول کررہے ہیں ۔شہر بھر میں دودھ بھی ایک سو روپے سے کم قیمت پر خریدنا ناممکن ہے قصاب دھڑلے سے مٹن گوشت گیارہ سے بارہ سو روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔