وزرائکشمیر میں کھلے عام ووٹوں کی بولیاں لگا رہے ہیں:خواجہ طارق نوید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران خوفزدہ ہو کر الیکشن چرانے کے لیے دھاندلی کے منصوبے بنا رہے ہیں حکومتی وزیر کشمیر میں کھلے عام ووٹوں کی بولیاں لگا رہے ہیں اس کے باوجود پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی اگلا وزیراعظم جیالا ہوگا ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون نے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شہید رانی بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسوں سے حکومتی پارٹی کو اپنی مقبولیت کا اندازہ لگ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر کشمیر الیکشن میں حکومتی جماعت نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو دمادم مست قلندر ہو گا اس موقعہ پر ممبر پنجاب کونسل خالد اسلام ڈار،مسرت جاوید خلجی خواجہ کلیم الرحمن ،اشفاق خان،ملک عبداباسط،نعمان عزیز،خالد حسین باجوہ کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔