بلاول 3بار امریکہ جائیں وزیراعظم 5سال پورے کرینگے شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے، این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک وہ پانچ اگست کے کالے قانون کو واپس نہ لے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور لال حویلی کا رشتہ لال چوک سے کتنا گہرا ہے یہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو پتہ ہے اگر ہندوستان کو عقل آئے اور وہ اپنے کالے قانون کو واپس لے تو پھر بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میںناشتے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے کشمیرکا کیس اقوام متحدہ میں اٹھایا دنیا کے ہر فورم میں اٹھایاعمران خان واحد لیڈر ہے جس کی آواز ساری دنیا میں سنی جاتی ہے اور عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرنے میں تاریخی کردار ادا کریں گے پی ڈی ایم ڈیڈ ہارس ہے یہ ختم ہوچکی ہے آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات اور بہتر ہوں گے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان حکومت بنائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ،آزاد کشمیر کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے ،ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکہ جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔