3کشمیری شہید مویشیوں کے 21مسلمان بیوپاری گرفتار
سرینگر (کے پی آئی+ اے پی پی+ انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فوج نے اسلام آباد میں دہشت گردی کر کے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔ پولیس نے سمگلنگ کا الزام لگا کر مویشیوں کے 21 مسلمان بیوپاری گرفتار کرلئے۔ جنوبی کشمیر کے ریڈونی کولگام میں جھڑپ کے بعد حریت پسند فوجی محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہوئے جبکہ حاجن میں ایک سرگرم حریت پسند کو گرفتار کیا گیا اور سندر بنی راجوری میں 10ویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ سرینگر میں مشکوک بیگ نے بھارتی فورسز کی ڈوڈیں لگوا دیں۔ کے پی آئی کے مطابق پولیس نے بتایا نئی بستی ریڈونی کیموہ کولگام میں کم سے کم 2حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قریب ڈیڑھ بجے فسٹ آر آر، 18بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ جب بیگ کی جانچ کی گئی تو اس کے اندر سے کچھ کپڑے اور پریشر ککر برآمد ہوئے۔ گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کی کال پر برطانیہ میں برہا ن وانی کی برسی کے سلسلہ میں مظاہرے کئے گئے۔