ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 21 جولائی بدھ کو ہو گی: مولانا عبدالخبیر آزاد
کراچی (این این آئی) پاکستان میں ذی الحج1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک بھر میں عیدالاضحی21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو محکمہ موسمیات کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا جب کہ بعض علاقوں میں ابرآلود رہا۔ انہوں نے کہا ملک کے کسی بھی حصے سے عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 13 گھنٹے22 منٹ تھی۔ چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے۔