دی بینک آف پنجاب نے جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 کو سپانسر کرد یا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب نے جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 کو سپانسر کرد یاہے۔ پنجاب ٹینس اکیڈمی میں اختتامی تقریب ہوئی۔ اعجاز الرحمن قریشی(گروپ ہیڈ آپریشنز بی او پی) نے بطور مہمان خصوصی شمولیت اختیار کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سیکرٹری پی ایل ٹی اے راشد ملک ، کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ جو نوجوان کھیلوں میں پیشہ ورانہ طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں ان کیلئے ٹورنامنٹ اور سرگرمیاں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ دی بینک آف پنجاب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹورنامنٹس کیلئے مدد جاری رکھے گا۔