• news

دوسرا ون ڈے معذور مداح سمیت سینکڑوں پاکستانی شائقین لارڈز گرائونڈ پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہے،میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے کے بجائے 4بج کر 10 منٹ پر ہوا، بارش کے سبب میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی، امپائروںنے پچ کامعائنہ کرنے کے بعد تین تین اوورز کم کرتے ہوئے کھیل شروع کرنے کااعلان کیا۔ بارش تھمنے کے بعد میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے ہوا۔بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، لندن کا موسم ابر آلود تھا اور مزید بارش کا امکان بھی تھا۔دونوں ٹیموں نے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلے میچ کی حتمی الیون کو ہی برقرار رکھا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سپورٹ کرنے کرکٹ کا مداح وہیل چیئر پر پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر اس نوعمر کرکٹ شائق کی تصویر شیئر کی گئی۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہمیں آج خصوصی طور پر سپورٹ کرنے ہمارے بہت ہی خاص مداح لارڈز میں موجود ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری تصاویر میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹ میں معذور کرکٹ شائق عمر کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔حکومت کی جانب کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی ۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں حوصلہ افزائی کی ۔لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں سیکڑوں پاکستانی اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم پہنچ گئے۔گراؤنڈ میں بیشتر نوجوانوں نے پاکستانی ٹیم سے مشابہہ ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔پاکستانی شائقین امید ظاہر کررہے ہیں کہ ٹیم پہلے ایک روزہ میچ کی ہار کا بدلہ لے گی۔لارڈز کرکٹ گراونڈ میں 30 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہے، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کو دو برس بعد گورنمنٹ ایونٹ ریسرچ پروگرام کے تحت پورا بھرا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن