• news

بھارت لڑکی سے ملنے والے دلت نوجوان پر درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کمی اور نیچ ذاتوں سے متعلق قومی کمشن نے اترپردیش حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں اس واقعہ کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں ایک دلت نوجوان لڑکے پر لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کان پور میں یہ واقعہ پیش آیا، جس میں لڑکی کے رشتہ داروں اور دیگر دیہاتیوں نے لڑکے کو زبردست پیٹا جب وہ لڑکی سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔ لڑکے کے نازک اعضاء کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کمشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ انکی ذمہ داری ہے کہ نچلی ذاتوں کو آئین کے تحت دیئے گئے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن