• news

سوات میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے، آئندہ نسلوں کو شاداب پاکستان دینگے: عمران

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتائج کو کرشماتی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کوایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپی کے میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔ رب ذوالجلال کی مدد شامل حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر مٹہ کے علاقے میں شجر کاری کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ای پیپر-دی نیشن