افغانستان میں 20 سالہ فوجی مشن ختم ہو گیا ، آسٹریلوی وزیر دفاع
کینبرا (آئی این پی ) آسٹریلوی وزیر دفاع پیٹر ڈوٹن نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی ملکی فوج کا افغانستان میں 20 سالہ فوجی مشن ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران تمام تر آسٹریلوی افواج کا انخلا مکمل ہو گیا البتہ آسٹریلیا امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کی خاطر کوششیں کرتا رہے گا۔