مریم صفدر لوٹ مار کی میراث پر جمہوریت کا راگ الاپ رہی ہیں: شہباز گل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہی ہیں۔ مفرور بادشاہ سلامت نے اس ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا۔ مفرور اشتہاری کے نام سے پنجاب میں 47 سرکاری اداروں کے نام ہیں۔ تختیوں کے نام پر ہی نااہل لیگ نے لوٹ مار کی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگ زیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بیماری کے بہانے مفرور کے درباریوں کے لئے ہسپتال کا نام لینا بھی باعث شرمندگی ہونا چاہیے۔ جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے کلیبری کوئین وہاں سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جھوٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وتیرہ ہے۔ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی۔ مریم صفدر نے جعلسازی کر کے نواز شریف کی لندن تصویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ مریم صفدر نے جلسے میں بھارتی زبان بولی۔ شریف خاندان میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔