• news

9ماہ کے دوران 55فیصد سرکاری پاور سیکٹر میں کی گئی

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران کی جان یوالی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں سے 55 فیصد سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری توانائی کے شعبہ میں کی گئی ہے اور پاکستان میں کی جانے والی مجموعی ایف ڈی آئی میں سے 55 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر مالیات اور تیل و گیس کی تلاش کاشعبہ اس حوالہ سے تیسرے نمبر پر رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ  کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سے 15 فیصد سرمایہ کاری مالیات کے کاروبار کے شعبہ میں کی گئی ہے جبکہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا تناسب 12 فیصد رہا  ہے ۔ مزید برآں اس عرصہ کے دوران ملک میں کی جان یوالی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سے 8 فیصد ایف ڈی آئی تجارت کے شعبہ میں کی گئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق اس دوران دیگر مختلف معاشی شعبہ جات میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کا تناسب دو فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن