مڈٹرم الیکشن سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں الیکشن کمشن پر سکون
لاہور (فاخر ملک) پاکستان میں مڈ ٹرم الیکشن کے بارے میں سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں ابھی تک الیکشن کمیشن پاکستان کے قریب سے چھو کر بھی نہیں گزریں، نہ تو الیکشن کمیشن میں اس بارے کوئی سرگرمی ہے اور نہ سوشل میڈیا کے مارچ 2022ء یا اس سے آگے پیچھے الیکشن کے بارے میں کوئی معلومات موجود ہیں۔ یہ بات الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتائی، واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں بعض اینکرز (یو ٹیوبرز) یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مارچ 2022ء میں قومی سطح پر الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملکی سطح پر ہونے والے کسی بھی الیکشن کے انعقاد کے مروجہ طریق کار کے مطابق حلقہ بندیوں اور ووٹروں کی فہرستوں کی تیاری کے لئے عمومی طور پر الیکشن شیڈول کے اعلان سے تین ماہ قبل تیاری مکمل کر لی جاتی ہے اور کمیشن کو کسی ادارہ یا حکومت کی طرف سے کسی ہدایت کے تاثر بر مبنی حقائق نہیں۔ مڈ ٹرم الیکشن کے بارے میں تحریک انصاف کے ترجمانوں اور وفاقی وزرائے اس تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک میں کوئی ایسے حالات نہیں کہ مڈٹرم الیکشن کی ضرورت ہے جبکہ جنرل الیکشن اپنے مقررہ وقت پر 2023ء میں ہوں گے۔