چین نے متنازعہ جزیرے سے امریکی جنگی بیڑا بھگا دیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی فوج نے متنازعہ پیریسل جزیرے کے قریب سے امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے کو بھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ چینی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے چین کی سمندری حدود اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر امریکی بحری جنگی بیڑے یو ایس ایس بینفولڈ کو پیریسل جزیرے کے قریب سے بھگایا۔ چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات فوری طور پر روکے جائیں۔ دوسری جانب امریکہ بحریہ کی سیونتھ فلیٹ کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بینفولڈ کو متنازع پیریسل جزیرے میں جانے کا حق حاصل تھا اور چین کی جانب سے قومی سلامتی کی خلاف ورزی کا دعویٰ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔