انڈونیشیا کاپاکستانی طلباء کو یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے وظائف دینے کا فیصلہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستانی طلباء کو اپنی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف دے گا۔ انڈونیشیا کی متعدد جامعات کا شمار دنیا کی200 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ تقریب میں سینئر اساتذہ اور انتظامی افسروں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے انڈونیشین سفیر کو بتایا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اپنے قیام کی صد سالہ تقریبات منارہی ہے۔ یہاں 16ہزارسے زائد طالبات کو دور جدید سے ہم آہنگ مضامین کی تعلیم دی جارہی ہے۔ وائس چانسلر نے مہمان سفیر کو شعبہ فائن آرٹس کی تیار کردہ پینٹنگ پیش کی۔