مویشی منڈیوں میں سہولیات کا فقدان انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے:ذکر اللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر قربانی کے جانوروں کیلئے قائم مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی ، پانی، سکیورٹی اور کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کا فقدان انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ حکومت شہر میں قائم مویشیوں منڈیوں میں اعلانات اور کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی طور پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں قائم مویشی منڈیوں میں صفائی ستھری کی ابترصورتحال اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔