حکومت کو مجبوری میں قرض لینا پڑے:فیض الرسول گجر
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے عالمی اور اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے حکومت کو مجبوری میں قرض لینا پڑے جن کی ادائیگی جلد یقینی بنا کر حکومت ملک پر سے بیرونی قرضوں کابوجھ اتار پھینکے گی، سابق حکمرانوں کے ادوار میں لئے گئے قرض ہڑپ کئے گئے مگر موجودہ حکومت نے تمام حاصل شدہ قرض ملکی معیشت کو مربوط بنانے اور تعمیر و ترقی کے امور پر شفافیت کے ساتھ خرچ کئے ہیں۔