• news

 عید الاضحی  پر قربانی دینے کا مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے:طارق چوہدری

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)انجمن تاجران فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے صدر الحاج طارق چوہدری نے کہا ہے کہ عید الالضحٰی کے موقع پر قربانی جانوروں کا خون بہانے کا نام نہیں اس کا اصل مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، ایثار اور قربانی کے اس جذبے کو زندہ رکھنا ہے جس کا مظاہرہ اللہ رب العزت کے حکم پر ان کے محبوب پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے بیٹے کو قربانی کیلئے پیش کر کے کیا قربانی کا یہ فلسفہ ہے کہ اپنی محبوب ترین متاع کو خوش دلی اور خندہ پیشانی کے ساتھ اللہ کے حضور پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن