عالمی سطح پر بھٹو خاندان کی سیاست کو تسلیم کیا جارہا ہے :وسیم رضا ڈوگر
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان کا بیانہ بری طرح ناکام ہوگا عمران خان کے اقتدار میںآنے سے پاکستان کے سیاسی کلچر میں مفاہمت کی بجائے مزاحمت کی سیاست فروغ پارہی ہے جو کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے مریم نوازشریف کشمیری عوام کے جذبات سے کھیل کرانکی ہمدردیاں حاصل کرنیکی کوششیں کر رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکہ اس بات کو اضح ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر بھٹو خاندان کی سیاست کو تسلیم کیا جارہا ہے پارٹی چیئرمین امریکہ سے اقتدار مانگنے نہیں گئے بلکہ وہ پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں سے قومی جذبات کا اظہار کرنے گئے ہیں۔